05:28 pm
جی بی ایس ایل سیزن ٹو،ایس سی اوکی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

جی بی ایس ایل سیزن ٹو،ایس سی اوکی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

05:28 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) سپیشل کیمونیکشن آرگنائزیشن (SCO) نےGBSL سیزن ٹو میں co-sponsor کے طور پر بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے علاقے میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیش پرائز تقسیم کیے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے کا چیک ،رنراپ ٹیم کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ، فائنل مین آف دی میچ کو 20 ہزار روپے،مین آف دی سیریز کے لیے 40 ہزار روپے،امپائر ز
اور آفیشل اسٹاف کو 80 ہزار روپے ، گرائونڈ اسٹاف اور کمنٹیٹرز کے لیے 60 ہزار کا کیش پرائز پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکیٹر کمانڈر SCO گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال نے کہا کہ جی بی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اگر پلیٹ فام اور بہتر مواقع مہیا ہوں تو یہاں کے کھلاڑی نہ صرف ملکی بلکہ بین اقوامی سطح پر اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔اور ان میں سے کہی کھلاڑی PSL میں جگہ بناسکتے ہیں ۔ SCO علاقے میں مثبت تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آئیندہ بھی بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

تازہ ترین خبریں