05:29 pm
جی بی کے عوام محب وطن پاکستانی،دشمن کی نظریں یہاں کے امن پرہیں(فورس کمانڈر)

جی بی کے عوام محب وطن پاکستانی،دشمن کی نظریں یہاں کے امن پرہیں(فورس کمانڈر)

05:29 pm

گلگت ( محمد ذاکر سے ) فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کی نظریں گلگت بلتستان کے مثالی امن پر لگی ہوئی ہیں ، جی بی کے عوام محب وطن پاکستانی اور دشمن کیلئے طوفان ہیں ، نوجوان نسل کو پہاڑوں پر چڑھانے کے بجائے پائیدار قیام امن کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ، کھلاڑی امن کے سفیر ہیں صحت مندانہ سرگرمیوں ے ساتھ آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینے کیلئے کردار اکریں
، پاک فوج امن کیلئے کامکرنیوالوں کو بھر پور سپورٹ کریگی ۔ گلگت بلتستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم گلگت غازی کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل احسان محمود خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے ملک دشمن خطے کے پائیدار امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر سکتے ہیں اسلے پائیدار قیام امن کیلئے نوجوان نسل کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جی بی سطح پر نیشنل کھیلوں کے مقابلوں کیلئے یوتھ کو بھر پور مواقع فراہم کرنے ہونگے ، پاک فوج جی بی سطح پر ایف سی این اے کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد یقینی بنائیگی جبکہ گلگت و دیگر مضافات میں خالصہ سرکار زمین پر معیاری گرائونڈ بھی تعمیر کئے جائینگے ، کھلاڑیوں کا کام صرف کھیل کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ، فورس کمانڈر نے گلگت غازی کی ٹیم کو برزل ٹاپ کی سیر کے ساتھ نمائشی کرکٹ میچ کرانیکا اعلان بھی کیا ، ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے اپنے خطاب میں تمام سیکورٹی اداروں بالخصوص فورس کمانڈر کا خصوسی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرکے میگا ایونٹ کو چار چاند لگا دئیے امید ہے کہ آئندہ بھی خطے میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے سمیت گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے ۔ آخر میں کھلاڑیوں نے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان ، ڈپٹی کمشنر گلگت ، سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر علی نواز اور تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ، فورس کمانڈر جی بی نے گلگت بلتستان کرکٹ سپر لیگ سیزن ٹو کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق کو مبارک باد دی اور بہترین خدمات انجام دہی پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گلگت علی نواز کو پن گفٹ دیدیا ۔

تازہ ترین خبریں