05:02 pm
8لاکھ روپے خرچ کرکے بریسٹ سرجری کرانیوالی آسٹریلوی لڑکی

8لاکھ روپے خرچ کرکے بریسٹ سرجری کرانیوالی آسٹریلوی لڑکی

برسبین (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ گرافک ڈیزائنر جیکولین ہاروی نے زندگی بھر کی جمع پونچی خرچ کرکے اپنی چھاتیاں بھرنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرائی لیکن سرجری میں گڑبڑ کی وجہ سے اس کی چھاتیوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہوگئی ہے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ جیکولین ہاروی نے اپنی چھاتیوں کو بڑا کرنے کیلئے سرجری کرائی۔ اس نے پلاسٹک سرجری پر ساڑھے 4 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 8لاکھ روپے پاکستانی) خرچ کیے ۔

 گرافک ڈیزائنر لڑکی نے اپنی چھاتیوں کی سرجری کرانے کیلئے 5 سال تک کڑی محنت کرکے ساڑھے 4 ہزار پاؤنڈ کے برابر رقم اکٹھی کی لیکن جب آپریشن کے بعد اس نے اپنے آپ کو شیشے میں دیکھا تو اپنے فیصلے پر شدید پچھتاوا ہوا۔جیکولین ہاروی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز نے اس کا امپلانٹ ٹھیک طریقے سے نہیں کیا ۔ امپلانٹ چھاتیوں کے نیچے کردیا گیا جس کے باعث یوں لگتا ہے کہ جیکولین کی 4 چھاتیاں ہیں۔ 5 مہینے بعد جیکولین ہاروی نے اپنی سرجری کو درست کرانے کیلئے دوبارہ پیسے جمع کرنے شروع کردیے ہیں۔جیکولین ہاروی نے بتایا کہ جب وہ آپریشن کے بعد گھر آئی تو اسے اپنی حالت دیکھ کر سخت تعجب ہوا۔ ’ میں نے کلینک سے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھے 6 ہفتے کے انتظار کا کہا اور ہدایت کی کہ اتنے عرصے میں سرجری ٹھیک ہوجائے گی، میں نے 6 ہفتے انتظار کیا لیکن کچھ نہیں بدلا۔ مایوس ہو کرمیں نے پلاسٹک سرجنز کے ایک فورم میں اپنی حالت کے بارے میں سوال اٹھایا جس پر مجھے بتایا گیا کہ جس ڈاکٹر نے میر ا آپریشن کیا ہے وہ غیر تجربہ کار ہے جس کی وجہ سے معاملات بگڑ گئے ہیں۔ مجھے کلینک سے آفر آئی ہے کہ وہ میرے امپلانٹس درست کرسکتے ہیں لیکن اب میں وہاں نہیں جانا چاہتا کیونکہ مجھے خدشہ ہے کہ وہ میری حالت اس سے بھی بری کردیں گے‘۔خیال رہے کہ آسٹریلیا میں بریسٹ امپلانٹ کی سرجری کیلئے اوسط اخراجات 7 ہزار پاؤنڈ کے آتے ہیں لیکن جیکولین ہاروی نے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر ساڑھے 4 ہزار پاؤنڈ میں آپریشن کرایا جس کا اب اسے انتہائی افسوس ہے۔