09:00 am
چاچا ناچ'کی میوزک ویڈیو کو1لاکھ سے زائد ویوز مل گئے

چاچا ناچ'کی میوزک ویڈیو کو1لاکھ سے زائد ویوز مل گئے

09:00 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)یوں تو آپ نے کئی افراد کو میوزک کی دھن پر ڈانس پرفارمنس دیتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس بھارتی شخص کی ڈانس پرفارمنس کے کیا ہی کہنے کہ جو بندے کو مشہور بنادے۔جی ہاں، گووندا کے مشہور گانے'آپ کے آجانے
سے'پر ڈانس پرفارمنس دیکر مشہور ہونے والے 46سالہ بھارتی پروفیسر کی ایک اور ویڈیو نے ایک بار پھر دھوم مچادی ہے۔ڈانسنگ انکل کے نام سے شہرت پانے والے سنجیو شریواستوو نے اس بارکسی بالی ووڈ اسٹار پر نہیں بلکہ خود اپنی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپے منفرد انداز میں ڈانس پرفارم کر رہے ہیں۔جبکہ 'چاچا ناچ'نامی گانے کو بینی ڈایل اور جاسم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس میوزیک ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں ۔واضح رہے کہ 46سالہ Sanjeev Shrivastavaنامی شخص پیشے کے لحاظ سے ایک پروفیسر ہیں اور اپنی اس شہرت پر بیحد خوش ہو رہے ہیں اور اب تک مختلف بالی وڈ اسٹارزکے گانوں پر پرفارم کر چکے ہیں اور صرف یہی نہیں سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد سلمان خان کے شو میں بھی اینٹری دے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں