09:05 am
امریکہ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

امریکہ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

09:05 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکہ میں ہونے والی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعثسڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیاہے، جس کے باعث سڑکوں پر کھڑی
کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کئی سینکڑوں مکانات بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکی ریاست نیبراسکا میںسیلاب کے باعث آمد و رفت اور ریسکیو کے لیےکشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سیلابی صرتِ حال کے پیشِ نظر نیبراسکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں