10:27 am
اپنے بال کٹوانے تھے، ہیئر ڈریسر کو ہی گنجا کرکے چلتا بنا

اپنے بال کٹوانے تھے، ہیئر ڈریسر کو ہی گنجا کرکے چلتا بنا

10:27 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین میں بال کٹوانے کیلئے آنے والے ایک گاہک نے اپنا ہیئر اسٹائل خراب ہونے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔چین کے شہر Chongqing میں ایک ہیئر ڈریسر کی دکان پر آنے والے شخص کا ہیئر اسٹائل خراب ہوا تو اس کا موڈ بھی بگڑ گیا۔اس شخص نے زبردستی
بال کاٹنے والے نائی کو کرسی پر بٹھا کربطور سزا اس کا سر مونڈھ ڈالا۔بے چارہ ہیئر ڈریسر بھی اس شخص کے خوف سے ڈرے سہمے بیٹھ کراپنی زلفیں کٹتے دیکھتا رہا۔ہیئر ڈریسر کا سر مونڈھنے کے بعد یہ شخص وہاں سے روانہ ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبریں