10:35 am
امریکا: الابامامیں بے قابو ٹرک، ڈے کیئر سینٹر میں جا گھسا

امریکا: الابامامیں بے قابو ٹرک، ڈے کیئر سینٹر میں جا گھسا

10:35 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان ومال کو نقصان پہنچانے کا سبب بن جاتے ہیں۔امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب
ایک بے قابو ٹرک ڈے کیئر سینٹر میں جا گھسا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ایک ٹرک ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جو دوسرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوتا سڑک کی کئی لین سے گزرتا اور دو کاروں کو گھسیٹتا راستے میں آنے والے ڈے کیئر سینٹر میں گھس گیا ۔جبکہ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے اور ڈے کئیر میں موجود بچے اور تمام اسٹاف بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبریں