09:16 am
امریکا:کیلیفورنیامیں مٹی کے بگولوں سے لوگ خوفزدہ

امریکا:کیلیفورنیامیں مٹی کے بگولوں سے لوگ خوفزدہ

09:16 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Fairfieldمیں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور اسکیٹ پارک میں کئی فٹ بلندی تک مٹی بگولے کی صورت گول گھومتی دکھائی دی جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتی
ہے۔یوں اچانک بننے والے مٹی کے دیوہیکل بگولے کے باعث قریبی عمارت کی چھٹ اُڑ گئی جبکہ اسکیٹ پارک میں موجود ایک شخص کو خطرناک بگولے نے اپنی لپیٹ میں لے لیااور گول گھومتا دکھائی دیا۔رپورٹ کے مطابق مٹی کے بگولے کی زد میں آنے والا شخص خوش قسمتی سے زخمی ہونے سے محفوظ رہا جبکہ اس خطرناک صورتحال نے دیگر افراد کو بیحد خوفزدہ کردیا۔

تازہ ترین خبریں