09:45 am
اسپین: برفباری نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

اسپین: برفباری نے ڈرائیورز کو مشکل میں ڈال دیا

09:45 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان میں جہاں گرمی کی شدت زور پکڑ رہی ہے وہیں کچھ ممالک میں بہار ہے تو کچھ اب بھی سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا اسپین میں ڈرائیورز کو اُس وقت کرنا پڑا جب شدید برفباری اور پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔واقعہ اسپین کے پہاڑی علاقے Somosierra کی سڑک پر پیش آیا، جس کے دوران ایک نہ دو بلکہ پچاس سے زائد گاڑیاں آپس
میں ٹکرا گئیں۔رپورٹ کے مطابق تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبریں