04:18 pm
’مردوں کو شادی کے لئے ایسی لڑکی کی خواہش ہوتی ہے جو ان  کی ماں کی طرح۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

’مردوں کو شادی کے لئے ایسی لڑکی کی خواہش ہوتی ہے جو ان کی ماں کی طرح۔۔۔‘ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

04:18 pm

لندن(ویب ڈیسک) مرد شادی کے لیے کس طرح کی لڑکی پسند کرتے ہیں؟ ماہرین نے نئی تحقیق میں اس سوال کا انتہائی حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق معروف ڈیٹنگ ویب سائٹ ’ای ہارمنی ‘(eHarmony) کے ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”مرد شادی کے لیے ایسی لڑکی کو ترجیح دیتا ہے جس کی عادات ان مردکی ماں سے ملتی جلتی ہوں۔ “
اس تحقیق میں ماہرین نے ’ای ہارمنی‘ ویب سائٹ پر موجود سینکڑوں مردوں کی پسند ناپسند کا تجزیہ کیا اور نتائج مرتب کیے، جن میں معلوم ہوا کہ مرد ایسی لڑکیوں کو شادی کے لیے پسند کرتے ہیں جن کی شخصیت، رویہ اور عادات ان کی ماؤں سے ملتے جلتے ہوں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ریچل لوائیڈ کا کہنا تھا کہ ”اگر کوئی مرد ایسے گھر میں پلا بڑھا ہے جہاں اس کی ماں تمام عمر اس کے باپ سے باوفا رہی اور تعلق نبھایا، وہ اپنی بیوی کے طور پر بھی ایسی ہی لڑکی کی خواہش کرے گا جس میں اس کی ماں جیسی اقدار ہوں اور وہ بھی تمام عمر اس کے ساتھ تعلق نبھائے۔“

تازہ ترین خبریں