04:22 pm
ایران میں سر سے سکارف اتارنے والی خاتون کو خوشخبری سنا دی گئی

ایران میں سر سے سکارف اتارنے والی خاتون کو خوشخبری سنا دی گئی

04:22 pm

تہران (آئی این پی ) ایرانی عدالت نے سرعام اسکارف اتارنے والی خاتون کی سزا کو معاف کر دیا گیا ہے۔ خاتون وداع موحد کے وکیل پیام درفشاں کے مطابق عدالت کی جانب سے دی گئی ایک سال کی سزا کو ملکی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے معاف کر دیا ہے
اور اب اس کی جیل سے رہا کرنے کے بنیادی اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ وہ اگلے دنوں میں جیل سے رہا کر دی جائے گی۔ وداع موحد نے ہیڈ اسکارف گزشتہ ماہ مارچ میں احتجاج کے طور پر اتارا تھا۔ اسی خاتون کو سن 2017 میں بھی اسی الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔