07:59 am
نیویارک میں تیز ترین مرچیں کھانے کا مقابلہ

نیویارک میں تیز ترین مرچیں کھانے کا مقابلہ

07:59 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)یوں توچٹ پٹے مصالحے دار کھانے چٹورے افراد کو بیحد پسند ہوتے ہیں لیکن تیکھاکھانے کے شوقین اس شخص کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے دنیا کی تیز ترین مرچیں کھانے کا انوکھا کارنامہ پیش کیا۔جی ہاں،امریکی شہر نیویارک میں مرچیں کھانے کاسالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تیکھاکھانے کے شوقین ا فراد نے حصہ لیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں تیزی
سے مرچیں کھاتے نظر آئے۔منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں مرچیں کھانے کی ناکام کوشش میں جہاں تیز مرچوں نے کئی شرکاء کے کانوں سے دھوئیں نکال دیئے وہیں نیویارک سے تعلق رکھنے والے Wayne Alegnioنامی شخص نے 96گرام Carolina Reaperدنیا کی تیز ترین مرچیں ایک منٹ میں چٹ کر کے یہ مقابلہ نہ صرف اپنے نام کرلیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

تازہ ترین خبریں