06:31 am
ویڈیوز کے الفاظ کو کیپشن میں لائیو ظاہر کرنے پر گوگل بازی لے گیا

ویڈیوز کے الفاظ کو کیپشن میں لائیو ظاہر کرنے پر گوگل بازی لے گیا

06:31 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویڈیوز میں بولے جانے والے الفاظ کو کیپشن کی صورت میں لائیو ظاہر کرنے پر گوگل بازی لے گیا۔ لائیو کیپشن نامی فیچر کے تحت سماعت سے محروم یا اونچا سننے والے افراد بولے جانے والے الفاظ کو سکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیچر فوری الفاظ پکڑتا ہے خواہ وہ ویڈیو کال میں بول رہے ہوں یا فلم میں کہے جارہے ہوں۔ یہاں تک انسٹاگرام سٹوری کو بھی حقیقی وقت میں ہی دیکھا جاسکتا ہے
۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب اس کا ڈیمو سافٹ ویئر لوگوں کو دکھایا گیا تو سماعت سے محروم افراد نے یوٹیوب، پوڈکاسٹ اور گوگل ڈو او پر لائیو ویڈیو کال کے کیپشن بھی پڑھے۔اس ایپ کو چلانے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہتی اور صرف 80 ایم بی کی جگہ گھیرنے کے بعد سافٹ ویئر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ انسٹالیشن کے بعد آواز کے مینو کے پاس ایک بٹن سے لائیو کیپشن آن ہوجاتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ سہولت مفت نہیں ہو گی بلکہ ہیوی پروسیسر والا اینڈروئڈ فون چاہیے ہو گا۔گوگل ترجمان برائن کیملر نے کہا ہے کہ امسال کے آخر تک’لائیو کیپشن‘ کو پیش کیا جائیگا لیکن گوگل نے کہا ہے کہ اس کے لیے اچھے معیار کے اینڈروئڈ فون درکار ہوں گے جن میں اسٹوریج اور میموری زیادہ ہوں۔

تازہ ترین خبریں