07:51 am
چینی شخص کے کان میں مکڑی نے جال بُن لیا

چینی شخص کے کان میں مکڑی نے جال بُن لیا

07:51 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)کان میں کھجلی کی شکایت لے کرجانے والا چینی شخص اُس وقت خوفزدہ ہو گیا جب ڈاکٹر نے اُسے بتایا کہ یہ کھجلی کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ مکڑی کی وجہ سے ہے اور وہ اُس کے کان میں جال بُن رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 20سالہ
چینی شخص لی اپنے کان میں مستقل کھجلی اور کسی چیز کے رینگنے جیسے احساس کی شکایت لے کر ای این ٹی اسپیشلسٹ کے پاس پہنچا، ابتداء میں ڈاکٹرز کچھ تشخیص نہیں کر پائے تاہم جب مائیکرو اسکوپ کی مدد سے دیکھا تو حیرت زدہ رہ گئے کہ کان کی نالی میں گرے رنگ کی ایک مکڑی رینگ رہی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مکڑی کچھ ہی وقت سے لی کے کان میں ہے اور اس دوران وہ جال بن رہی تھی۔خوش قسمتی سے بروقت مکڑی کو کان سے نکال دیا گیا اور مریض کو کسی قسم کی کوئی انجری نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبریں