09:07 am
طوفانی ہوا ایک شخص کو اڑا لے گئی

طوفانی ہوا ایک شخص کو اڑا لے گئی

09:07 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارت میں طوفانی ہوائیں ایک شخص کو اڑا لے گئیں، متاثرہ شخص زخمی تو نہیں ہوا تاہم ایسا خوفزدہ ہوا کہ گھر کی جانب بھاگ نکلا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصارمیں دو افراد دکانوں کے قریب کھڑے تھے کہ اچانک
طوفانی ہوائیں چلنے لگیں۔ تیز ہوا سے بچنے کیلئے ایک شخص نے جیسے ہی ٹین کی چھت پر لگے ڈنڈے کو پکڑا تو وہ چھت سمیت ہوا میں اُڑا اور چھت کے ساتھ ہی لٹک گیا۔اس مشکل صورتحال نے بھارتی شخص کو ایسا خوفزدہ کیا کے نیچے اتر کر گھر کی جانب بھاگ نکلا جبکہ واقعہ میں وہ زخمی ہونے سے بال بال بچا۔

تازہ ترین خبریں