09:36 am
برطانیہ میں مرچیں کھا نے کا مقابلہ

برطانیہ میں مرچیں کھا نے کا مقابلہ

09:36 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بر طانیہ میں ہو نے والے ایک منفرد مقابلے میں شر یک افراد کی آنکھوں سےآنسو اور کا نو ں سے دھواں نکلنے لگا کیونکہ یہ مقابلہ تھا مرچیں چبانے کا۔برطانوی قصبے Eastnor میں منعقد ہونیوالے اس دلچسپ مگر مشکل مقابلے میں شرکاء نے مرچیں کھانے کا مظاہر ہ کیا۔اس مقابلے میں برطانیہ کے مختلف حصوں سے خصوصی طور پر منگوائی گئی دنیا کی تیز ترین مرچوں کا استعمال کیا گیا تھا۔لا ل، ہر ی اور پیلی
مر چیں چبا نے کے مقابلے کی ابتدا ء تو ہلکی مرچ سے ہو ئی لیکن ایک کے بعد ایک تیز مر چ سامنے لائی گئی جنہیں کھاتے ہی شرکاء ایک ایک کرکے مقابلے سے باہر ہونے لگے۔مقابلے کے آخر میں راکٹ رون نامی شخص نے تمام مرچیں کھاکر جیت اپنے نام کرلی۔