06:01 am
نوجوان سعودی شہزادے کا انتقال ۔۔ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نوجوان سعودی شہزادے کا انتقال ۔۔ نماز جنازہ ادا کر دی گئی

06:01 am

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان سعودی شہزادے کا انتقال ۔۔ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔۔ سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے کہ سعودی شہزادے فیصل بن بدر بن فہد بن سعد بن عبدالرحمن ال سعودمنگل کے روزانتقال کر گئے۔ سعودی رائل کورٹ نے اپنے سرکاری بیان میں سعودی شہزادے کے انتقال کی خبر دی۔ شہزادے کی وفات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں11مارچ2019کو مقامی وقت کے مطابق 7بج کر 19منٹ پر ہوئی۔وفات پانے والے شہزادے کا تعلق سعودی شاہی خاندان سے ہے۔ سرکاری ادارے نے اعلان کیا
کہ شہزادے کی نماز جنازہ 12مارچ 2019کو عصر کی نماز کے بعد ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد رائل کورٹ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ شہزادے فیصل بن بدر بن فہد بن سعد بن عبدالرحمن ال سعودکی نمازِ جنازہ ریاض میں ادا کر دی گئی ہے۔ سرکاری ادارے نے شہزادے کے بارے میں زیادہ معلومات میڈیا کو نہیں دیں لیکن جنازے میں شریک ہونے والے بڑے حکومتی عہدے داروں کی وجہ سے امکان ہے کہ وفات پانے والا شہزادہ شاہی خاندان کا خاص فرد تھا۔ اس سے پہلے 22دسمبر2018کو سعودی بادشاہ کے بھائی طلال بن عبدالعزیز کا انتقال ہو گیا تھا، طلال بن عبدالعزیز سعودی حکومت مین اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور87سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 6نومبر2017کو بھی ایک سعودی شہزادے منصور بن مقرین کا یمن کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال ہو گیا تھا۔ منصور بن مقرین سعودی عرب کے صوبہ اسر کے گورنر تھے، ابہا کے نزدک اس ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی شہزادے کے ساتھ 7دوسرے لوگ بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ اب سعودی عرب سے شہزادے فیصل بن بدر بن فہد بن سعد بن عبدالرحمن ال سعودکے انتقال کی خبر آئی ہے انہیں نمازِجنازہ کے بعد ریاض میں دفن کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں