07:30 am
 ہمسایہ ملک کی نئی نویلی دلہن کا اپنے شوہر کیلئے ایسا پیغام کہ سننے والے آبدیدہ ہو گئے

ہمسایہ ملک کی نئی نویلی دلہن کا اپنے شوہر کیلئے ایسا پیغام کہ سننے والے آبدیدہ ہو گئے

07:30 am

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کے روز ایتھوپین ایئرلائن کے مسافر طیارے کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا ۔طیارے میں سوار تمام مسافر ہلا ک ہوگئے ہیں۔ طیارے میں کل 157مسافر سوار تھے۔ ایتھوپیا کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اقوام متحدہ کے 19 ملازمین بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جو بین الاقوامی ادارے کے کم از کم پانچ ذیلی اداروں کے لیے کام کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے صدردفتر سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ ذیلی اداروں میں عالمی ادارہ خوراک، اقوام متحدہ کا ہائی کمیشن برائے پناہ گزین،
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین، اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام اور عالمی بینک شامل ہے۔اسی طیارے میں ایک بھارتی لڑکی بھی سوار تھی جس کی شادی کچھ روز قبل ہی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری نیروبی جا رہی تھی۔نئی نویلی دلہن شیکھا گارگ نے اپنے شوہر سے آخری بار بات طیارے کے تباہ ہونے سے کچھ دیر قبل کی تھی اور کہا تھا کہ جیسے ہی جہاز لینڈ کرے گا تو وہ واپس فون کرے گی۔شیکھا کی تیب ماہ قبل اپنے کلاس فیلو سومیا سے شادی ہوئی تھی۔دونوں تین سال سے ایک دوسرے کو چاہتے تھے اور تین ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔شیکھا کے شوہر سومیا نے بھی بیوی کے ہمراہ نیروبی جانا تھا لیکن عین موقع پر ان کا پلان بدل گیا اور وہ دہلی میں ہی رہ گئے۔شیکھا نے اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں کہا کہ شیکھا نے مجھے بتایا کہ وہ جہاز پر سوار ہو گئی ہے اور نیروبی پہنچنے پر واپس کال کرے گی،اس سے پہلے کے سومیا اپنی بیوی کو پیغام کا جواب دیتا اسے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارہ تباہ ہو چکا ہے۔شیکھا نے اجلاس سے فارغ ہونے کے بعد شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے کا پروگرام بنا رکھا تھا تاہم قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

تازہ ترین خبریں