09:26 am
امریکہ نے بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے اہم اعلان کر دیا۔۔سرحدی علاقوں سے 10کلو میٹر دور رہنے کی ہدایات ۔۔ کیا ہونےو الا ہے ؟ جانیں

امریکہ نے بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے اہم اعلان کر دیا۔۔سرحدی علاقوں سے 10کلو میٹر دور رہنے کی ہدایات ۔۔ کیا ہونےو الا ہے ؟ جانیں

09:26 am

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کر دیا ہے اور ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بہت زیادہ پیش آتے ہیں جس کی خبریں پوری دنیا میں رپورٹ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کر دیا ہے 
کیونکہ دوسری صورت میں ان کی عزت بھی غیر محفوظ ہوجائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گئے تو جنسی ہراسانی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق امریکی شہری بھارت جانے کی صورت میں دہشت گردی اور جرائم پر محتاط رہیں اور مقبوضہ کشمیر نہ جائیں۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور سیاحتی مقامات پر بھی واقعات پیش آئے ہیں،امریکا نے اپنے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقوں سے بھی کم از کم دس کلومیٹر دور رہنے کی احکامات دئیے ہیں۔ واضح رہے بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ملکی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔بھارتیاخبار کی رپورٹ کے مطابق 2007ء سے لے کر 2016ء کے دوران بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے ارتکاب میں 83 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ عالمی بنک کی ایک اور رپورٹ کے مطاق اس صورتحال کے نتیجہ میں 2004ء سے 2012ء کے دوران دو کروڑملازمت پیشہ بھارتی خواتین جو نیویارک، لندن اور پیرس کی مجموعی آبادی کے برابر ہیں اپنی ملازمتوں کو خیر باد کہنے پر مجبور ہو گئیں جو بھارتی معیشت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ بھارت میں خواتین اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں جن کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے ایسے جرائم کی سزائیں سخت کرنے جیسے اقدامات بھی غیر موثر ثابت ہو رہے ہیں اور اس صورتحال سے نہ صرف بھارتی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ خواتین کو ملازمتدینے والی غیر ملکی کمپنیاں بھی پریشان ہیں ۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت ایسے ملک کی مثال ہے جہاں خواتین کے خلاف تیزی سے بڑھتے جرائم روکنے میں ناکامی ملکی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں