02:07 pm
پارٹی پرچم پہ ابھی نندن کی تصویر لگانے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا

پارٹی پرچم پہ ابھی نندن کی تصویر لگانے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دے دیا

02:07 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما کووزیراعظم نریندر مودی اور انڈین ایئر فورس ونگ کمانڈر ابھی نندن کی تصاویر پر مبنی پارٹی پوسٹر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اوم پرکاش شرما کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس میں فیس بک سے پوسٹ ہٹانے اور ساتھ ہی 14 مارچ تک جواب جمع کروانے کی حکم دیا ہے۔ یکم مارچ کو سوشل میڈیا پر لگائے گئے پوسٹرز میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی،
بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ، انڈین ایئرفورس آفیسر اور خود اوم پرکاش شرما موجود ہیں جو دہلی اسمبلی میں وشواس نگر کی نشست پر بے جے پی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مذکورہ پوسٹرز میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمارا بہادر سپاہی لوٹ آیا ہے، یہ ایک اہم جمہوری فتح ہے کہ مودی جی بہت کم عرصے میں ابھی نندن کو واپس لائے ہیں۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شاہدرہ کے اہم مہیش نے بتایا کہ ہم نے 11 مارچ کو اوم پرکاش شرما کو فیس بک پر پوسٹرز پوسٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جن میں ابھی نندن ورتمان موجود ہیں۔مہیش جو ریٹرننگ افسر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ اوم پرکاش شرما کو14 مارچ کو صبح 11 بجے تک اس پوسٹر سے متعلق جواب جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے، یہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے اور اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں