03:13 pm
شکل سے معصوم نظرآنیوالی اس مسلمان خاتون پر15افرادکے قتل کاالزام ،یہ کون ہے اوراس پرالزام کس ملک نےلگایا،جانیں

شکل سے معصوم نظرآنیوالی اس مسلمان خاتون پر15افرادکے قتل کاالزام ،یہ کون ہے اوراس پرالزام کس ملک نےلگایا،جانیں

03:13 pm

رام اللہ (این این آئی)امریکہ نے حماس کے سیاسی شعبے شعبے نائب صدر صالح العاروری اور سرکردہ فلسطینی خاتون رہنماء احلام تمیمی کے خلاف اشتعال انگیز موقف اختیار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے ایک بیان میں حماس کے نائب صدر کو وحشیانہ جرائم کا مرتکب ٹھہرایا ہے۔گرین بیلٹ نے ٹویٹر پرپوسٹ ایک اشتعال انگیز بیان میں لکھا
کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے میں اسرائیل اور امریکا کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صالح العاروری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کی مالی مدد کی جائیگی۔امریکی مندوب گرین بیلٹ نے کہا کہ سابق اسیرہ احلام تمیمی کے بارے میں امریکیوں کو علم ہونا چاہئے، وہ حماس کی ایک دہشت گرد رکن ہے جس نے 7 بچوں سمیت 15 افراد کو قتل کیا۔

تازہ ترین خبریں