06:08 am
سلامتی کو نسل میں چو تھی بار چین کا بھا رت کے منہ پر زور دار طما نچہ

سلامتی کو نسل میں چو تھی بار چین کا بھا رت کے منہ پر زور دار طما نچہ

06:08 am

نیویارک: چین نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد ویٹو کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی تھی، جبکہ چین پہلے بھی تین بار یہ قرارداد مسترد کرچکا ہے۔یہ تجویز مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے ایک خود کش حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو دی گئی تھی
۔مسعود اظہر کو ممنوعہ افراد کی لسٹ میں شامل کرنے کی کوشش 2009 سے جاری ہے۔ 2016 اور 17 میں بھی یہ تجویز سلامتی کونسل کے سامنے پیش کی گئی تھی، تاہم کونسل کے مستقل رکن چین کی جانب سے ہمیشہ اس کی مخالفت کی گئی جس کے باعث ایسا ممکن نہ ہو پایا۔یہ چوتھا موقع ہے جب چین نے مسعود اظہر کے خلاف پیش کی گئی تجاویز کی مخالفت، ثبوتوں اور شواہد کے ناکافی ہونے کی بنیاد پر کی ہے۔

تازہ ترین خبریں