06:21 am
والدین کیلئے انتہائی افسو سناک خبر  سکول پر دہشت گرد حملہ۔۔فا ئر نگ سے بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

والدین کیلئے انتہائی افسو سناک خبر سکول پر دہشت گرد حملہ۔۔فا ئر نگ سے بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

06:21 am

سائوپائولو(نیوز ڈیسک ) برازیل کے شہر سائوپائولو میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا کہ راول برازیل اسکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔سائوپائولو کے ریاستی محکمہ ملٹری پولیس کا کہنا تھا کہ ‘سوزانو میں ایک اسکول میں مسلح شخص داخل ہوا
اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد کو گولیاں لگیں۔برازیل کے مقامی ٹی وی چینل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور 5 بچوں کے علاوہ دو نوجوان بھی شامل ہیں اور نوجوانوں کو حملہ آور تصور کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔مقامی ٹی وی میں جاری فوٹیج میں بچوں کے اہل خانہ کو سائوپائولو کے گنجان آباد علاقے میں قائم راول برازیل اسکول کے باہر شدید پریشانی کے عالم دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں