02:21 pm
امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات ختم  بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات ختم بہت بڑی خوشخبری سنا دی گئی

02:21 pm

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور طالبان کے مابین لگ بھگ دو ماہ سے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ہیں جس کے بعد امریکہ کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اہم پیشرفت کا اعلان کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں زلے خلیل زاد نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نشیب و فراز آتے رہے لیکن بات چیت چلتی رہی اور جنوری میں شروع ہونے والے مذاکرات اختتام پزیر ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ 4امور پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے جن میں سے 2امور کو دونوں فریقین دستاویزی شکل دینے کے لیے تیار بھی ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں