04:23 pm
بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو کیا ذمہ دار ی سونپ ڈالی حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی

بھارتی کھلاڑیوں اور اداکاروں کو کیا ذمہ دار ی سونپ ڈالی حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی

04:23 pm

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں جیت کے حوالے سے بے یقینی کا شکار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار 29ٹویٹس کر ڈالے ، ٹوئٹر پر کرکٹرز ویرات کوہلی، دھونی اور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور وکی کوشل سمیت دیگر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے ان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو ووٹ ڈالنے پر راغب کریں،
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لگاتار 29 ٹویٹس میں مودی کا کہنا تھا کہ معزز دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما، آپ ہمیشہ کرکٹ کے میدان میں ریکارڈ بناتے ہیں اس بار عام انتخابات میں بھارت کے 1.3 ارب عوام کو ٹرن آوٹ کا نیا ریکارڈ بنانے لیے متاثر کریں، جب ایسا ہوگا، جمہوریت کی جیت ہوگی،راہول گاندھی کو کہا کہ ٹرن آوٹ کا زیادہ ہونا ہماری جمہوریت کو مزید خوبصورت بنائے گا۔

تازہ ترین خبریں