04:59 pm
بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی  کئی ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی کئی ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

04:59 pm

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹریہ کے دارالحکومت ممبئی میں خوفناک حادثے میں کئی ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایک زیر مرمت پل کرنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ تین درجن کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ چترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل کے پاس اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ اس وقت زمیں بوس ہو گیا جب اس کے نیچے موجود ڈاکٹر بی این روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش تھا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پل زیر مرمت تھا اور جمعرات کی شام اچانک اسکا بڑا حصہ ڈھے گیا جس سے5افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور36زخمی ہیں، حادثہ مقامی وقت کے مطابق 7بج کر36منٹ پر ہوا ۔بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق حادثے کی جگہ انجمن حمایتِ اسلام کالج اور ٹائمز آف انڈیا کے دفتر کے پاس ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق پل چترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل ریلوے سٹیشن کے ٹرمنل نمبر 1کو بی ٹی لین کے ساتھ جوڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔زخمیوں کو سینٹ جارج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبریں