05:10 pm
بیوی سے لڑائی کا بھیانک انجام

بیوی سے لڑائی کا بھیانک انجام

05:10 pm

گیبورون(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک پائلٹ نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے چوری شدہ جہاز ایک عمارت سے ٹکرا دیا۔ دی مرر کے مطابق یہ واقعہ بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جہاں 38سالہ پائلٹ کارل ویلجوئن کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا اور اس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ایک چھوٹا طیارہ چوری کیا اور لیجا کر عمارت سے ٹکرا دیا۔
اس عمارت میں کارل کی بیوی ایک پارٹی میں شریک تھی۔رپورٹ کے مطابق جہاز عمارت کے ساتھ ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور کارل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ اس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اندر موجود کارل کی بیوی اور دیگر لوگ محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ کارل نے طیارہ چوری کرنے کے بعد فضاءسے اپنے ایک دوست کو کال کرکے پوچھا تھا کہ کیا اس کی بیوی ابھی تک اس عمارت میں موجود ہے؟ دوست کے تصدیق کرنے پر اس نے جہاز اس عمارت سے ٹکرا دیا۔ واضح رہے کہ کارل کیلاہری ایئرسروسز کے ہاں ملازمت کرتا تھا اور وہیں سے اس نے طیارہ چوری کیا۔‎

تازہ ترین خبریں