04:07 pm
کس یورپی ملک میں معروف ترین مقام شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب

کس یورپی ملک میں معروف ترین مقام شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب

04:07 pm

پیرس(آئی این پی) فرانس کے تاریخی شہر ریمز میں مقامی انتظامیہ نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تفریحی پارک کو ان کے نام سے منسوب کر دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں ایک تفریحی پارک کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے
۔مقامی انتظامیہ نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کر نے اور ان کی جدوجہد کے اعتراف میں پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا ۔یاد رہے گذشتہ سال اگست میں ہسپانوی حکام نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارسلونا کی ایک اسٹریٹ کو محترمہ کے نام سے منسوب کیا تھا، جس کے بعد سے ہسپانوی عوام گلی کو کیرر دی بے نظیر بھٹو کے نام سے جانی جاتی ہے۔