01:03 pm
سب سے کم گنہگار کیلئے قیامت کے دن سب سے ہلکا عذاب کیا ہو گا؟

سب سے کم گنہگار کیلئے قیامت کے دن سب سے ہلکا عذاب کیا ہو گا؟

01:03 pm

اسلام آباد (خصوصی فیچر ) انسان کو جہنم کے نام سے ہی خوف آتا ہے۔ چاہے کوئی بھی مذہب ہو اس کا ماننے والا جہنم پر یقین رکھتا ہے ، جہنم کا تصور بنیادی طور پر یہ ہے کہ اس دنیا میں انسان جو برائی کرتا ہے روزِ حشر اسے ان کاموں کی سزا سنا کر

 جہنم میں سزا کاٹنے بھیج دیا جائے گا۔ تاہم اسلام میں جہنم کی سخت ہولناکیاں بیان کی گئی ہیں تا کہ انسان گناہ اور برے کاموں سے باز رہے۔ حضور اکرم ﷺ کا ارشاد ہے :’’قیامت کے دن سب سے ہلکے عذاب والا شخص وہ ہو گا جس کے دونوں پائوں کے نیچے انگارے رکھے جائیں گے اور ان سے اس کا دماغ اس طرح جوش کھائے گا جس طرح ہنڈیا جوش کھاتی ہے‘‘۔