06:44 am
 غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کل  بیس بگلہ میں ہوگا،مولانا عبدالکبیر

غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کل بیس بگلہ میں ہوگا،مولانا عبدالکبیر

06:44 am

غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کل بیس بگلہ میں ہوگا،مولانا عبدالکبیر حلقہ وسطی باغ سے سینکڑوں کارکنان کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے باغ (تحصیل رپورٹر)جمعیت علما اسلام حلقہ وسطی باغ کے زیر اہتمام 27اپریل کو بیس بگلہ کے مقام پر ہونے والی غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریا ں مکمل کر لی گئیں۔ حلقہ وسطی باغ سے سینکڑوں کارکنان کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے منتظمین جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالکبیر ، مفتی عبدالرشید ، مفتی محمد ابراہیم سالک اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ حلقہ وسطی باغ میں کارکنوں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو قافلوں کی صورت میں کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے ترجمان جمعیت سابق سینیٹر حافظ حم اللہ ، قائد لیاری مولانا نورالحق ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ شیخ الحدیث مولنا سلیم اعجاز ، سابق امیدوار اسمبلی مولانا عطا الحق قاسمی اور دیگر رہنما خصوصی خطاب فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا مقصد خدا کی زمین پر خدا کا نظام کا قیام ہے ۔ حلقہ وسطی باغ علما کا حلقہ ہے اور سیاسی جماعتوں کے لیے حلقوں کو خالی نہیں چھوڑا جائے گااور بھر پور طریقے سے عوام کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ مولانا عبدالکبیر

تازہ ترین خبریں