10:57 am
مسلم کانفرنس ہی مسلہ کشمیرحل کرواسکتی ہے،خضر الرحمن

مسلم کانفرنس ہی مسلہ کشمیرحل کرواسکتی ہے،خضر الرحمن

10:57 am

مسلم کانفرنس ہی مسلہ کشمیرحل کرواسکتی ہے،خضر الرحمن آج عوام قافلوں کیطرح باغ پہنچ کرمسلم کانفرنس سےوابستگی کااظہار کرینگے اسلام گڑھ (نامہ نگار) مسلم کانفرنس کا30اپریل کامرکزی کنونشن تاریخ ساز ہوگا ،اس کنونشن میں کارکنوں کا سمندر امڈ آئیگا۔آزادکشمیر کے عوام کنونشن میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ کشمیریوں کی واحد جماعت مسلم کانفرنس ہے جو تحریک آزادی کشمیر کی ضامن اور بقاء پاکستان کی داعی جماعت ہے یہ کنونشن تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ایکس سروس مین بورڈ کے مرکزی چیئر مین و سابق ممبر پبلک سروس کمیشن میجر ریٹائرڈخضر الرحمن راجہ نے چنار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی ایک نمائندہ جماعت ہے جس کو ختم کرنے کے لئے مسلم لیگ ن نے ہر دائو پیچ استعمال کیا مگر مسلم کانفرنس کو ختم نہ کرسکی کشمیری عوام 30اپریل کو باغ میں ہونے والے مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے اپنے قائدین کے ساتھ اظہار یک جہتی کرینگے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں نومنتخب صدر مرزا شفیق احمد جرال کی قیادت میں مکمل طور پر متحد و منظم ہے کشمیری عوام یہ سمجھتے ہیں کہ مسلم کانفرنس ہی مسلہ کشمیر کو حل کرواسکتی ہے اور جب بھی مسلم کانفرنس کی حکومت بنی مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ۔میجر ریٹائرڈ خضر الرحمن راجہ نے کہاکہ 30اپریل کو عوام جو ق در جوق قافلوں کی شکل میں باغ پہنچ کر مسلم کانفرنس سے اپنی وابستگی کا اظہار کرینگے . خضر الرحمن

تازہ ترین خبریں