12:27 pm
 تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے ، راجہ رشید

تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے ، راجہ رشید

12:27 pm

تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے ، راجہ رشید طبقاتی کشمکش آج بھی جاری ہے جس کا براہ راست ذمہ دارسرمایہ دار ، جاگیر دار ہے میرپور(نامہ نگار) ملکی تعمیر و ترقی میں مزدور اور محنت کش طبقہ کا کلیدی کردار ہے ، معاشرے میں طبقاتی کشمکش آج بھی جاری ہے جس کا براہ راست ذمہ دارسرمایہ دار ، جاگیر دار طبقہ ہے ، جس مزدور کے بنام پر یکم مئی کو چھٹی ہوتی ہے وہ آج کے دن بھی دو وقت کی روٹی کے لیے چوک ، چوہراہوں اور فٹ پاتھوں پر کھڑا ہے، یورپ اور امریکہ میں مزدور اور محنت کش طبقہ کو علاج ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات حاصل ہیں مگر بدقسمتی سے یہاں کا مزدور ہسپتالوں میں 10 روپے کی پرچی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کارپوریشن ہال میرپور میں یوم مئی کے حوالہ سے سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے اجتماعی فورم فیڈریشن آف آل ایمپلائز ایسوسی ایشنز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت صدر فیڈریشن لالہ عبدالقیوم صابر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ملازم راہنما مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا آزاد کشمیر راجہ محمد رشید تھے نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری کارپوریشن ایمپلائز یونین مرزا محمد الیاس نے انجام دئے تقریب میں مرکزی نائب صدر ایپکا محمد طارق ملک ، صدر تنظیم غیر جریدہ ملازمین ابرار حسین بٹ ، صدر تنظیم غیر جریدہ فنی ملازمین برقیات قیصر مسعود بٹ ، جنرل سیکرٹری میونسپل کارپویشن ایمپلائزیونین مرزا الیاس جرال، جنرل سیکرٹری فیڈریشن راجہ سرور ،نائب صدر اشفاق قریشی ، مزدور گروپ کے صدر معظم علی بخاری ، چئیرمین عمران عابد بخاری سمیت ملازمی تنظیموں کے مرکزی ، ضلعی راہنما اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا راجہ محمد رشید ، صدر فیڈریشن لالہ عبدالقیوم ، صدر تنظیم غیر جریدہ ابرار حسین بٹ ، جنرل سیکرٹری فیڈریشن راجہ سرور خان ، جنرل سیکرٹری کارپوریشن مرزا الیاس جرال ، ملازم راہنما شفیق احمد رحمانی نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ یوم مئی تجدید عہد کا دن ہے شگاگو کے مزدورں نے استصالی طبقہ سے اپنے حقوق حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی تو دوسری جان ریشم خانہ کے مزدورں نے اپنی جان کے نذرانے دیکر تحریک پاکستان اور تحریک جدوجہد آزادی کشمیر کے باب کا حصہ بن گے مقررین نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کا مزدور اور محنت کش علاج ، تعلیم جیسے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہے کم عمر بچوں پر تشدد کے واقعات آج بھی رونما ہو رہے ہیں گھروں اور کارخانوں میں بیگار مزدور اور محنت کش طبقہ کا مقدر آج بھی ہے یوم مئی

تازہ ترین خبریں