10:42 am
وزیر اعظم  آڈیو لیکس سکینڈل کیٰخلاف دھیرکوٹ میں   پی ٹی آئی کا مؔظاہرہ

وزیر اعظم آڈیو لیکس سکینڈل کیٰخلاف دھیرکوٹ میں پی ٹی آئی کا مؔظاہرہ

10:42 am

وزیر اعظم آڈیو لیکس سکینڈل کیٰخلاف دھیرکوٹ میں پی ٹی آئی کا مؔظاہرہ وزیر اعظم کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی اس معاملےکی فوری تحقیقات کی جائے دھیرکوٹ ہسپتال میں خاتون کی ہلاکت افسوسنا ک ہے ،سردار ساجد ، راجہ امتیاز ایڈووکیٹ دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف) پی ٹی آئی کے زیر اہتمام وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی آڈیو لیکس سکینڈل اور دھیرکوٹ ہسپتال میں سٹاف کی غفلت کی وجہ سے ایک خاتون کی فوتیگی پر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے سے سردار ساجد عباسی، راجہ امتیاز ایڈووکیٹ، راجہ ممشاد خان، راجہ شیش خان، راجہ ذیشان کاشر، راجہ شعیب افتخار،سمیت مقررین نے کہاکہ وزیر اعظم کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی وہ ریاست کی عزت ہیں۔ اس کی وجہ سے پورے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ اگر لیڈر شپ ایسے اقدام کرنا شروع کر دے تو عام آدمی کی کیا حثییت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو فوری حل کیا جائے۔اور تحقیقات کی جائے کہ یہ واقعہ کیسے ہوا۔ مقررین نے دھیرکوٹ میں ڈلیوری کیس میں آنے والی ایک خاتون کی وفات پر وہاں موجود علاج کرنے والوں نے غفلت اور لاپرواہی برتی جس کی وجہ سے وہ جان سے گئی اگر کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تھا تو ڈاکٹر کو فوری بلا کر مشاورت کرنی چاہیے تھی اور علاج کرنا چاہیے تھا اس طرح کے کئی واقعات اس سے پہلے بھی ہو چکے ہیں۔یہ وزیر اعظم اور حلقے کے MLAکی ذمہ داری ہے کہ وہ موت سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کریں دھیرکوٹ

تازہ ترین خبریں