06:42 am
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تاریخی اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، حاجی نذیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تاریخی اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، حاجی نذیر

06:42 am

سدھنوتی(نمائندہ اُوصاف)وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تاریخی اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،حکومت کے خلاف کسی قسم کی سازش کشمیریوں کے ساتھ ظلم ذیادتی اور نا انصافی ہو گی ۔اگر حکومت گرانے یا راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف سازش کی گئی تو کارکنان

 مسلم لیگ ن مذاحمت پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی محمد نذیر سیراڑوی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا پانچ سال کام کرنے دیا جائے اور اگر کا بینہ میں موجود کسی کو وزیر اعظم سے گلہ شکوہ ہے تو وزیر اعظم پارٹی اجلاس بلا کر تحفظات دور کریں ۔انہوں نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے قیام میں ن لیگ کارکنوں کا خون شامل ہے ۔مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت کے خلاف سازش ہوئی تو سازش کرنے والوں کو کارکنان کبھی معاف نہیں کریں گئے۔

تازہ ترین خبریں