08:45 am
 نوجوانوںکیلئے صرف محاذ رائے شماری ایسی تنظیم ہے ، عظیم دت

نوجوانوںکیلئے صرف محاذ رائے شماری ایسی تنظیم ہے ، عظیم دت

08:45 am

گلمارگ(بیورورپورٹ)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے سابق مرکزی صدر محمد عظیم دت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے صرف محاذ رائے شماری ایسی تنظیم ہے جو ان کے دلوں کی دھڑکن مقبول بٹ شہید کی پہلی جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم سے قائد حریت نے سیاست اور عسکریت کا آغاز کیا تھا نوجوان نسل کو محاذ رائے شماری کے نظریات اور اس کی جدوجہد اور جدوجہد کے دوران پیش آنے والی صعوبتوں سے

 آگاہ کیا جانا ضروری ہے تا کہ نوجوان درست فیصلے کر کے مستقبل میں اپنا تاریخی کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں محمد ٹائون میں محاذ رائے شمار ی کے بانی رہنما اور بانی صدر محاذ محمد عبدالخالق انصاری ایڈووکیٹ مرحوم کے دست راست اور ہری سنگھ کے دور میں قید وبنداور تشدد کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مولوی محمد لطیف مرحوم کی ہائش گاہ پر ان کے بیٹوں محمد حبیب اور بِنیامین انصاری سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر محمد شفیق قریشی ،عدیل انصاری اور دیگر اہل خانہ بھی موجود تھے بنیا مین انصاری نے کہا ہمیں دین اورسیاست اور سیاست میں اصول پرستی کی تعلیم مرحوم عبدالخالق انصاری سے ملی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے روز مفادات کے لئے صبح دوپہر اور شام جماعتیں بدلتے ہیں لیکن مفادات پھر بھی حاصل نہیں کر سکتے اس کے علاوہ محمد عظیم دت نے سیکٹر سی ون اور اکبر روڈ پر محمد فیاض بزاز، محمد سرفراز،میاں حاجی محمد مہر بان اور بی ون میں غازی اعجازسے بھی ان کی رہائش گاہوں پر ملاقاتیں کئیں اور انہیں محاذ کے سابق صدر شہید کشمیر محمد مقبول احمد بٹؒ کے35 ویں یوم شہادت کے پروگرام سے آگاہ کیا اور کہا کہ گیارہ فروری بعد از نماز مغرب اسٹیڈیم چوک سے جلوس نکالا جائے گا جو کالج چوک، فاضل چوک اور گلزار چوک سے ہوتا ہوا مرکزی دفتر سیکٹر جی ون پہنچے گا جہاں دعائیہ تقریب ہو گی اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا اس کے علاوہ اس تقریب کو شان و شوکت سے منانے کے لئے محاذ کے کارکن شہر بھر میں متحرک ہیں مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران محمد اسحٰق جنجوعہ،محمد بشارت دت اور ملک طارق محمود کے علاوہ دیگر ساتھیوں نے محمد عظیم دت سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور شہر بھی میں یو م شہادت کے جلوس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبریں