08:52 am
گلمارگ پبلک ہیلتھ کی کارستانیاں عروج پر

گلمارگ پبلک ہیلتھ کی کارستانیاں عروج پر

08:52 am

گلمارگ(بیورورپورٹ) گلمارگ پبلک ہیلتھ کی کارستانیاں عروج پر۔گلمارگ ضلعی ہیڈ کوارٹر بازار اور اس کے متصلہ قصبوں میں پانی کی بوند بوند کو عوام ترس گئے آٹھ دن سے پانی ترسیل معطل ہونے سے خان محلہ۔سکندریہ محلہ۔عدالت بازار۔لوئر محلہ۔کالج محلہ۔د

ھنی شاہدرہ کی عوام شدید  مشکلات کا شکار ہیں ہٹیاں بالا پبلک ہیلتھ کا محکمہ ناکارہ نکھٹو اورحکومتی خزانے پر بوجھ بن گیا ہے صارف کی شکایت سننے کے بجائے شکایت کرنے والے کو پانی کی ترسیل ہی روک دی جاتی ہے اور دفتر کا طواف کروایا جاتا ہے دس سے پندرہ سالوں سے تعنیات اہلکاران عوام کے لیے عذاب بن گئے ہیں سپروائزر کے بلند وبانگ دعوے ریت کی دیوارثابت ہوئے۔عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر محکمہ پبلک کے اعلی زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ تعنیات عملہ کو معطل یا ٹرانسفر کر کے عوام کو نجات دلائی جائے

تازہ ترین خبریں