09:41 am
کشمیر کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی ، راجہ واحد کیانی

کشمیر کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی ، راجہ واحد کیانی

09:41 am

 پہال گم (نیوز ڈیسک)کشمیر کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی بھارت غاصبانہ قبضے سے کشمیری قوم کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیوں کا مرتکب ہوا انڈین فوج کامعصوم بچوں پر پیلٹ گن سے حملے اور

 معصوم بچیوں کے قتل نے مظا لم کی حد کر دی قوم کشمیر یوں کے ساتھ ہیں ان خیا لات کا اظہار بھارہ کہو یوسی فائیو مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ واحد کیانی نے اوصاف کے ساتھ یوم کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ہر قسم کے ظلم کیے لیکن تحریک آزادی کمزور ہو نے کے بجائے دن بدن طاقتور ہو رہی ہیں وہ دن ددر نہیں جب کشمیر ی آ ذادی کی فضاؤں میں سانس لے رہے ہونگے ۔

تازہ ترین خبریں