11:06 am
کڑہ اور گرد ونواح میں حالیہ برفباری اور بارشوں نے محکمہ شاہرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا

کڑہ اور گرد ونواح میں حالیہ برفباری اور بارشوں نے محکمہ شاہرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا

11:06 am

کڑہ (نمائندہ خصوصی) کڑہ اور گرد ونواح میں حالیہ برفباری اور بارشوں نے محکمہ شاہرات کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ تیرا لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دیوار جو انتہائی ناقص تعمیر کی گئی تھی محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ایک مرتبہ پھر گرنے سے بڑی گاڑیوں کیلئے روڈ بند ہونے اور کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تقریباًدو سال قبل گرنے والی ناکراس دیوار کو عوام کے شدید

 احتجاج کے بعد تعمیر کی گئی تھی ، دیوار کی ناقص تعمیر پر عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے اس وقت احتجاج بھی کیا تھا لیکن محکمہ شاہرات کے اعلی حکام نے اس وقت کوئی نوٹس نہ لیا جس باعث دیوار دو سال بعد ہی دوبارہ زمین بو س ہو گئی ۔ سڑک کی بندش اور مال بردار گاڑیوں کے نہ گزر نے سے علی سوجل ، نامنوٹہ ، اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ شاہرات کے اعلی حکام فوری طور پر سڑک کی دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کے اقدامات کریں تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹر کی مشکلات میں کمی آسکے 

 

تازہ ترین خبریں