06:48 am
 راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر مال کے درمیان ملاقات

راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر مال کے درمیان ملاقات

06:48 am

کڑہ(نمائندہ خصوصی) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر مال سردار فاروق سکندر کے درمیان ملاقات کے دوران سیاسی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلیے

 جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ریاست کی تعمیر و ترقی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طرح متحد و منظم ہے۔وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس نے سردار فاروق سکندر سے سابق وزیراعظم و صدر ریاست سردار سکندر حیات خان کی صحت کے بارے دریافت کیا اور کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ سردار سکندر حیات کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبریں