06:57 am
کڑہ کے گاوں کایڑہ پنیالی میں لوگوں نے چیتے کو ھلاک کر دیا

کڑہ کے گاوں کایڑہ پنیالی میں لوگوں نے چیتے کو ھلاک کر دیا

06:57 am

کڑہ( ڈسٹرکٹ رپوٹر) کڑہ کے گاوں کایڑہ پنیالی میں لوگوں نے چیتے کو ھلاک کر دیا۔ گاوں کے لوگوں ک مطابق چیتے نے مویشیوں پر حملہ کیا تو لوگوں نے اسکا پیچھا کیا اور فایرنگ کر کے ھلاک کر دیا۔ چیتے کی ھلاکت کی اطلاع پرڈی سی نے پولیس بھیج کر مردہ

 چیتا ضبط کر لیا اور محکمہ وایلڈ لایف کے افیسران کو اطلاع دی گی جنہوں نے چیتے کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ ایس ڈی ایم پلندری یاسر ریاض نے دریافت پر بتایا کے واقعہ کی تحقیقات کر رے ہیں اگر لوگوں نے شکاری کتوں کو ساتھ رکھ کر چیتے کو ھلاک کیا ھے تو کارروائی کی جاے گی اور اگر حفاظت خود اختیاری میں  ھلاک کیا ھے تو پھر کارروائی ممکن نہیں ھے۔ کیچھ دن قبل بھی ٹاھلیان کے علاقے میں بھی ایک چیتے کو ھلاک کیا گیا تھا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب چیتے لوگوں کے مویشیوں کو ھلاک کرتے ھیں تو محکمہ وایلڈ لایف معاوضے کیوں نہیں دیتا اور جب چیتا ھلاک کر دیا جاے تو یہ مقدمہ درج کروانے پہنچ جاتے ھیں۔

تازہ ترین خبریں