07:55 am
 کوہالہ پراجیکٹ قومی منصوبہ ہے جس پر جلد کام شروع کردیاجائیگا، شاہ غلام قادر

کوہالہ پراجیکٹ قومی منصوبہ ہے جس پر جلد کام شروع کردیاجائیگا، شاہ غلام قادر

07:55 am

جموں(نامہ نگار)قائمقام سدر آزادکشمیرشاہ غلام قادر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوہالہ پراجیکٹ قومی منصوبہ ہے جس پر جلد کام شروع کردیاجائے گا، پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے چین کی کمپنی سے معاہدہ ہونے والا ہے، جس کے بعد عوامی مفاد کے منصوبے کی تعمیر شروع ہوجائے  گی، ان خیالات کااظہار قائمقام صدر آزادکشمیر شاہ غلام قادرنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، گزشتہ روز مظاہرین نے کوہالہ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے

 کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اسی دوران مظاہرین نے شاہ غلام قادر کا راستہ روک کر اپنا مطالبہ پیش کیا جس کے بعد شاہ غلام قادر نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ چینی کمپنی سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے ، معاہدہ کی تکمیل کے بعد پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادحکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، عوام حوصلہ رکھیں ، وعدوں کی تکمیل ہر صورت ہو گی ۔مظاہرے کی قیادت میجر(ر)محمد رفیق ، رضوان شاہ،محمدفرید جنجوعہ ،راجہ ممتاز کررہے تھے، کوہالہ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پراجیکٹ کی تعمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔