08:23 am
ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی پونچھ کی کال پر جمعہ کے روز ہڑتال

ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی پونچھ کی کال پر جمعہ کے روز ہڑتال

08:23 am

کارگل( نمائندہ خصوصی)ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی پونچھ کی کال پرکارگل میں ملازمین نے جمعہ کے روز ہڑتال کی یہ ہڑتال محکمہ برقیات فنی ملازمین کی تنظیم کے مرکزی صدر سردار اعجاز شاہ سوار کو ملازمت سےسپیشل پاور ایکٹ کے تحت فارغ کیے جانے کے خلاف کی گئی تھی ملازمین اتحاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے شہر میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس نے شہر کا چکر لگایا اور ناظم برقیات کے دفترتک گئی اس موقع پر

 ناظم برقیات دفتر میں موجود نہ تھے ناظم برقیات کی طرف سے سپیشل پاور ایکٹ کو ظالمانہ قرار دیا گیا  اور شدید غم اور غصے کا اظہار کیا گیا شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے سردار اعجاز شاہ سوار کی ملازمت پر بھالی تک فیلڈ سٹاف اور دفتری سٹاف ہڑتال کرے گا ایمرجنسی بھی نہیں دی جائے گی اور حالات کی سنگینی کی ذمہ داری ناظم برقیات اور ضلعی انتظامیہ پر ہو گی  ریلی کے شرکا سے سنید نائب صدر اپیکا سردار امتیاز خان ، مرکزی صدر جوڈیشنل ایمپلائز افتاب تبسم ،سردار خورشید ،سردار جاوید عزیز ،محمد قیوم خان ،داود رفیق، محمد خالد خان، محمد امتیاز خان ،آصف حنیف، محمد ارشاد خان، محمد طالب بشیر اور دیگر نے خطاب کیا ۔