10:32 am
 لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں ، کنونیئر اقبال انقلابی

لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں ، کنونیئر اقبال انقلابی

10:32 am

بھمبر (بیورورپورٹ)مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے کنونیئر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے حوصلے انتہائی بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں اور ملک کا فرنٹ لائن دفاعی حصار ہیں جن کی دلیری اور بہادری کے سامنے گولہ باری کا خوف کوئی اہمیت نہیں رکھتی قومی کاز کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا نعم البدل نہیں مشکل اور ہنگامی صورت حال میں بھی کنٹرول لائن کے باسی ملکی دفاع کے لیے سینہ تن
کر بھارتی افواج کے سامنے کھڑے ہیں حکومت لائن آف کنٹرول کے باسیوں کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرے ان خیالا ت کااظہار ضلعی کنونیئر نے لائن آف کنٹرول سما ہنی اور برنالہ کے دورہ کے دوران مسلم کانفرنس کے کارکنوں اور متاثرین سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ضلعی کنونیئر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا نشانہ بنتے ہیں جن سے ان کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے جانوں کے ضیاع کے علاوہ رہائشی مکانات کو نقصان پہنچتا ہے اور ان کے مال مویشی بھی ہلاک ہوتے ہیں گولہ باری کی وجہ سے باسیوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے باسیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے لائن آف کنٹرول کی ہمہ وقت کشیدہ صورت حال کے پیش نظر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیش پروگرام میں تمام متاثرین کو شامل کیا جائے حکومت پاکستان متاترین کے لیے صحت کارڈ جاری کرے متاثرین کے لیے اشیا خودونی میں سبڈی دی جائے اور بے گھر افراد کو متبادل اراضی الاٹ کی جائے حکومت آزادکشمیر بلند بانگ اعلانات کی بجائے متاثرین کی عملی امداد کے لیے آگے بڑھے انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کے کارکن مشکل کی ا س گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ گئے اور ان کی ہر فورم پر نمائندگی کریں گے انہوں نے مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف کیمپ قائم کریں اور اپنے آپ کو متاثر ین کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کریں ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پاک فوج کے دستوں کی آمد پر پھولوں سے استقبال کریں اور انہیں گفٹ پیش کریں حکومت وقت اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے متاثر ین کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبریں