10:34 am
 مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی حساس دورسے گزررہی ہے ، نسیم صدیق

مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی حساس دورسے گزررہی ہے ، نسیم صدیق

10:34 am

راولاکوٹ(سٹی رپورٹر)کشمیروویمن رائٹس آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نسیم صدیق نے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی ،بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوسامنے لانے اورسزادینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہدشہز
ادسلمان کادورہ پاکستان سے سعودی عرب میں عرصہ سے قیداوورسیزپاکستانیوں کورہائی دلوائی اسی طرح ڈاکٹرعافیہ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی حساس دورسے گزررہی ہے اس حوالے سے بھی حریت قیادت کی رہائی اورآسیہ اندرابی کی رہائی کے حوالے سے بھی آوازبلندکی جائے ،محتربہ بے نظیربھٹوکے قاتلوں کوسامنے لاتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے دورحکومت میں پاکستان کی بیٹیوں کے لئے جب آوازبلندکریں گے تویقیناپوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی امریکہ پردبائوڈالاجائے تاکہ وہ اسلام کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کورہاکرنے پرمجبورہوں۔وزیراعظم عمران خان کے دورحکومت میں ہندوستان کوایک موثرپیغام ملااورملک کی سلامتی کے لئے بہترین فیصلے کئے گئے جوقابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے بہادری سے اپنی خطہ میں امن قائم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جس سے قوم کے سرفخرسے بلندہیں۔

تازہ ترین خبریں