10:41 am
موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے، نثار احمد خان

موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے، نثار احمد خان

10:41 am

میرپور(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہاہے کہ محکمہ برقیات سے وابستہ جملہ افسران و ملازمین کا تعلق براہ راست لوگوں سے ہے ۔موجودہ دور کی ہر ضرورت کا تعلق بھی بجلی سے ہے۔اس حوالے سے اس محکمہ سے لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں ۔چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ محکمہ برقیات میں لوگوں کی خدمت میں گزارا اور شاندار روایات چھوڑی ہیں وہ دوسرے افسران اور ملازمین کے لئے مشعل راہ ہونی چاہیں۔وہ سرکاری فرائض سے عزت اور وقار کے ساتھ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ان جیسے محنتی ،دیانتدار اور فرض شناس
افسران کی خدمات کوئی بھی نہیں بھولتا۔انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات مفت میں سروسز فراہم نہیں کررہاجو سروسز لوگوں کو دی جاتی ہیں اور یہ محکمہ آزاد کشمیر کو ریونیو دینے والا محکمہ ہے لیکن محکمہ برقیات میں حکمت عملی کے فقدان کے باعث محکمہ کی کارکردگی میں اسطرح بہتری نہیں ہورہی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔افسران اور ملازمین سمیت سسٹم میں خلا کا فقدان ہے ۔ اگر محکمہ چھ ماہ میں دیانتداری سے کام کرئے تو پورا نظام ٹھیک ہو سکتا ہے ۔بجلی چوری پرقابو پایا جاسکتا ہے ، لائن لاسز کا بھی خاتمہ کیا جاسکتاہے اور ریونیو بڑھا کر اس ادارہ کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان تھے جبکہ تقریب سے آزاد کشمیر کے سیکرٹری برقیات ظفر محمودخان،چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال ،ڈائریکٹرجنرل کمرشل احمد حسن،سابق چیف انجینئرچوہدر ی محمد افضل ،ایکسین برقیات محمد نذیر مغل نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر محکمہ برقیات کی بنیاد رکھنے والے سابق چیف انجینئر سردار آزاد خان ، ایس ای برقیات افضل ضیائی،ایس ای سردار مبشرسرفراز،ایکسین راجہ عمر حیات ،ایکسین خالد صدیق،ایکسین زیاد اکبر،ایکسین طاہر رتیال ،ایکسین حفیظ بٹ،مقصود احمد منہاس ،رانا رفیق،محکمہ برقیات کے ایس ڈی او صاحبان شوکت سرفراز عباسی،وقار حنیف،راجہ یاسر ربانی،وقاص ایوب،امتیاز القمر،ارسلان احمد،ایڈمن آفیسر چوہدری گلزار،راجہ زاہد حسین ،چوہدری ظفر،راجہ ظہور احمدمسعود احمد راٹھور،راجہ اعجاز ،تنویر قریشی، چوہدری اختر،خواجہ عنصرمحمود،محمد معروف ، اے جے کے بینک کے راجہ وسیم احمد خان ،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ محکمہ برقیات کے افسران وملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے محکمہ برقیات کی گرتی ہوئی ساکھ کو سہارا دیا اور اس محکمہ کی کارکردگی نہ صرف بہتر بنائی بلکہ بجلی کے نظام کو ٹھیک کیا جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی۔سماہنی ،حویلی اور برنالہ میں وولٹیج کی کمی کے لئے گرڈ اسٹیشن اور نئے فیڈر نصب کیے جارہے ہیں،وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بجلی کی بہتری کے لئے تمام انتخابی حلقہ جات کو ایک ایک کروڑ روپے میٹر ٹرانسفارمز کے لئے دیئے جبکہ ایل او سی کے حلقہ جات کے لئے 25 لاکھ روپے مذید آضافی دیئے گے ہیںاس طرح محکمہ برقیات کے فنی ملازمین کے لئے واپڈا کے برابر مراعات بھی دی گئی ہیں اس کے باوجود بھی اگر محکمہ برقیات نے اپنی کارکردگی بہتر نہ بنائی تو آزاد کشمیر میں ڈیسکوکے قیام کو روکا نہیں جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا سارا دارومدار بجلی کے نظام سے منسلک ہوگیا ہے ۔بجلی کو بطور ایندھن اور توانائی سمیت جھاڑوں تک کے لئے استعمال میں لایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع موجود ہیں ان کو استعمال میں لاکر بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے،انہوں نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کی بہتری اور نیک نامی کے لئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیںدفاتر میں ڈسپلن قائم کریں ،بجلی چوری کی مکمل روک تھام اوردرست بلنگ کی جائے بغیر میٹر بجلی کے استعمال کا سدباب کیا جائے اور ایسے افراد جن کے بجلی کے بقایاجات ہیں ان کی وصولی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو زیادہ ہونے کے باعث مزید بجلی کے سب ڈویژن قائم کیے جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی سہولت محکمہ برقیات صارفین کو فروخت کرتا ہے اور اس کی بلنگ بھی بروقت ہونی چاہیے لیکن محکمہ کی ساری توانائی لائن لاسز اور چوری کی وجہ سے مفلوج ہو جاتی ہیںاسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے چیف انجینئر راجہ اعجاز احمد خان کی محکمہ برقیات کے لئے دی جانے والی مثالی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔تقریب سے آزاد کشمیر کے سیکرٹری برقیات ظفر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات نہ صرف عام صارفین بلکہ خدمت خلق کے اداروں ،ہسپتالوں ،پاک فوج سمیت زندگی کے ہر فرد کو بجلی کی ترسیل پہنچانے والا ادارہ ہے اس حوالے سے اس محکمہ سے عوام کی توقعات بھی بہت زیادہ ہیں ،بجلی کے تعطل کے باعث محکمہ کے افسران اور ملازمین کوسخت دبائو میںسروسز فراہم کرنا ہوتی ہیں اور ماہوار بلنگ کے نظام میں بھی اپنے اہداف حاصل کرنا ہوتے ہیں اس لحاظ سے یہ ایک مشکل محکمہ ہے جس کو ایک ہی وقت میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان نے جس طرح دانش مندی ،مہارت اور خداداد صلاحیتوں سے مشکل حالات میں محکمہ کے لئے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے وہ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی مثالی سروس کا ہر کوئی اعتراف کررہاہے۔ چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ان کی محکمہ برقیات میں لمبی اور کامیاب سروس میں محکمہ برقیات کے گریڈ ون سے لیکر سیکرٹری تک افسران اور جملہ ملازمین کا بھرپور تعاون حاصل رہاہے ہم نے ایک ٹیم ورک کے تحت کام کیے اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ افسران اور ملازمین تمام برابر ہیں ،افسران کو پیشہ وارانہ امور پر زیادہ عبور ہوتا ہے تاہم محکمہ کا ہر فرد قابل احترام ہے جو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بطور انسان اگر ان کی سروس میں کسی بھی ملازم سے کوئی زیادتی ہوئی ہو تو وہ مجھے معاف کردے میں نے کبھی بھی کسی ملازم کو جان بوجھ کر کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی کبھی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش رکھی ہے ہمیشہ محکمہ کے مفاد اور سرکار کی طرف سے دی گئی امانت کو درست استعمال کرنے کے حوالے سے قانون وقواعد کی بالادستی کو قائم رکھاہے ۔انہوں نے کہاکہ سروس اور سروس سے جانے کے بعد ان ہی لوگوں کو یاد رکھا جاتا ہے جو دوسروں کی فلاح وبہبود اور خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھتے ہیں۔میری ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ کے لئے سروسز حاضر رہیں گی،اس محکمہ سے میں نے نام ،عزت اور وقار کمایااس حوالے سے میرے اوپر محکمہ کا قرض ہے جس کو ادا کرونگا۔اس موقع پردیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف انجینئر برقیات راجہ اعجازاحمد خان کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں سراہا اور انہیں سروس سے ریٹائرمنٹ پر شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے۔

تازہ ترین خبریں