10:43 am
 سردار سکندرحیات خان کے والد محترم کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگی

سردار سکندرحیات خان کے والد محترم کی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگی

10:43 am

کوٹلی (وقا ئع نگار )آزاد کشمیر کے سابق صدر ،سابق وزیر اعظم سالا جمہوریت سردار سکندرحیات خان کے والد محترم غازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کی31ویں برسی کل 17مارچ بروزاتوار ضلع کونسل ھال میںعقیدت واحترام کے ساتھ منعقد ہوگی۔اس دن کی مناسبت
سے پاکستان مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آزادکشمیربھرمیںڈویژن،ضلع،تحصیل وسٹی کی سطح پرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی تقریبات کاانعقادکیاجائے گا۔جس میںغازی کشمیرسردارفتح محمدخان کریلوی کی شخصیت اورتحریک آزادی کشمیرکے لیے خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالی جائیگی۔مرکزی تقریب ضلع کونسل ھال کوٹلی میںمنعقدہوگی۔ برسی کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے آزاد کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان اور مسلم لیگ میرپور ڈویژن کے صدر سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے مسلم لیگ کے کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔