10:41 am
 ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ایک سیاسی قوت کا نام ہےمحمد یونس

ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ایک سیاسی قوت کا نام ہےمحمد یونس

10:41 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن ) حلقہ نمبر چار پونچھ کی سیاسی وسماجی شخصیت رہنما محمد یونس کیانی نے کہا ہے کہ ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ایک سیاسی قوت کا نام ہے اور ان کی قیادت میں حلقہ نمبر چار کی تمام یونین کونسلز ٹائیں ، تھوراڑ ، رہاڑہ ، ہورنہ میرہ اور پاچھیوٹ سے ہزاروں لوگوں نے ان پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت اختیار کی ۔مسلم لیگ (ن ) حلقہ نمبر چار میں سردار عبدالخالق وصی
کی قیادت میں ناقابل تسخیر قوت بن رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امید وار کی جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار محمد یونس کیانی نے مسلم لیگ (ن ) میں نئے شامل ہونے والو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ نمبر چار پونچھ میں سیاسی انقلاب ضرور آئے گا ، جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے قائد سردار خالد ابراہیم خان کی وفات کے بعد جموں کشمیر پیپلزپارٹی حلقہ نمبر چار میں کمزور ہو چکی ہے اور مسلم کانفرنس کی مقبولیت میں بھی دن بد ن کمی آرہی ہے ۔جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس سے درجنوں لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں اور مزید شامل ہو رہے ہیں ۔ آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی اور کئی سالوں سے براجمان ان پارٹیوں کا دھڑن تختہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے وثیرن کو لوگ ووٹ دیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن ) کی بنیاد رکھ کر آزادکشمیر کے عوام پر بہت بڑا احسان کیا ہے ۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کرنے میں بھی وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا اہم کردار ہے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اورمسلم لیگ کے قائد نوازشریف اور وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔

تازہ ترین خبریں