10:47 am
 آئینی حق کے استعمال پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی

آئینی حق کے استعمال پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی

10:47 am

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر پیپلزپارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر سردار عاشق حسین خان نے وزراء حکومت چوہدری عزیز ، چوہدری اسحق ، کرنل وقار نور ، چوہدری رخسار ، چوہدری یسین گلشن ، چوہدری جاوید اختر، چوہدری اسماعیل او رچوہدری شہزاد کے بیان پر شدید ردعمل کااظہا رکرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ان وزراء کو لگام دیں بصورت دیگر حالات کی
خرابی کی ذمہ داری ان وزراء حکومت پر ہوگی ۔سردار عاشق حسین نے کہا کہ ریفرنس دائر کرنا یہ آئینی حق ہے ، آئینی حق کے استعمال پر کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے وزراء اپنے کام سے کام رکھیں جس کی وہ تنخواہ لے رہے ہیں یہ آئینی معاملہ ان کے وثیرن اور سوچ سے بہت آگے ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہم کسی قبیلہ کی تضحیک نہیں کرتے بلکہ یہ آئین اور میرٹ کی بالادستی کا سوا ل ہے ۔ہم نہ قبیلائی سیاست کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بڑوں نے قبیلائی سیاست کی ہے لیکن ہم لوگ عدلیہ کے وقار اور آئین کی بالادستی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، خواہ حالات کیسے بھی ہوں

تازہ ترین خبریں