10:50 am
 کنونشن غیر ریاستی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عتیق احمد خان

کنونشن غیر ریاستی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عتیق احمد خان

10:50 am

میرپور (بیورورپورٹ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا با غ میں ہونے والا کنونشن غیر ریاستی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا 30 اپریل کو عوام کا حجم غفیر باغ گرائونڈ میں شرکت کر کے نظریہ اور عقیدہ کی تجدید عہد کرینگے۔کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن دو قومی نظریہ قائداعظم محمدعلی جناح کے قول کے قول کی بھی تجدید ہوگی۔ صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے مشکل اور کٹھن حالات میں نظریاتی محاذ کی وارث آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس جماعت کو مضبوط کرنے کے لیے جاندار کردار ادا کیا آج ریاست جموں وکشمیر کے عوام صدر جماعت آل جموں و کشمیر
مسلم کانفرنس کی طرف دیکھ رہی ہے۔30 اپریل کو باغ میں نظریہ اور سوچ کے مالک کا کارکنان شرکت کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی چیئرمین ایکس سروس مین بورڈ میجر حضر الرحمان راجہ نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام تحریک تکمیل پاکستان،دوقومی نظریہ،استحکام پاکستان اور بالخصوص الحاق پاکستان پر یقین رکھتے ہیں۔ اقتدار کی سیاست کرنے والے جنہوں نے آج دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں نظریاتی محاذ پر کامیابی سے کھڑے کارکنان پوری دنیا سے باغ کے کنونشن میں شرکت کرینگے۔بھارتی سرکارکی جانب سے اقلیتوں پر مظالم پر اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہیے۔ انسانیت کے خلاف برسر پیکار مودی اور اس کے چمچے یہ بھو ل چکے کے مسلمان کلمہ طیبہ کو لے کر پاکستان کے قیام کو عملی جامعہ بنا چکے ہیں۔ اگر مودی نے کسی قسم کی کوئی احمقانہ حرکت کی تو خمیازہ نسلیں بھگتیں گئیں۔30 اپریل کو کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن بھارت کو دوٹوک پیغام دے گا کہ کشمیری الحاق پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں۔بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کا فیصلہ تبدیل نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبریں