10:52 am
 مسائل کے حل کے لیے ہماری جہدوجہد ہر فورم پر جاری ہے، چوہدری محمد نعیم

مسائل کے حل کے لیے ہماری جہدوجہد ہر فورم پر جاری ہے، چوہدری محمد نعیم

10:52 am

میرپور(بیورورپورٹ)چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ہماری جہدوجہد ہر فورم پر جاری ہے ۔تاجروں کو کھبی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔تاجر برادری ہی میرا سرمایہ اور میری قوت ہے ۔ماضی میں تاجروں کے نام پر اپنے مفادات حاصل کرنے والے اب بند گلی میں سکڑ رہے ہیں ۔صاف نیت اور پوری نیک نیتی سے تاجروں اور شہری مسائل پر ہماری آواز ہر فورم پر اٹھ رہی ہے ۔چک اریام پل کی تعمیر میں اب مذید تاخیر برادشت سے باہر ہے ۔میرپور کے لوگوں نے وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لیے جس جذبے سے دوبار قربانی
دی اس کے بدلے میں میرپور کے لوگوں کو مایوسی ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی روڈ سیکٹر ایف ون میں کاروباری سنٹر نیو لک ہیر سلیون کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میزبان عقیل طارق ،طارق محمود کے علاوہ کوٹلی روڈ کے معروف تاجر رہنما خواجہ خالد ،عتیق الرحمن ،چوہدری شوکت ،چوہدری امجد ،محمد فاروق چوہان کے علاوہ درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم کا استقبال کیا ۔میزبان عقیل طارق نے مغزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد نعیم ہی تاجروں کے وہ واحد لیڈر ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی آواز بن کر مسائل حل کرواتے ہیں ۔ہمیں چوہدری محمد نعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد حاصل ہے ۔

تازہ ترین خبریں